اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

04 Oct 2024
04 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹزم سکول کے ماڈل کا معائنہ کیا، وزیراعلیٰ کو پہلے آٹزم سکول پر بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلا آٹزم سکول گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہو گا، جونیئر سیکشن کے لئے 11 کلاس رومز اور سینئر سیکشن کے لئے 10 کلاس رومز بنائے جائیں گے، گراؤنڈ فلور پر کیوبیکل سپیچ سیشن، 10 کلاس رومز، تھراپی روم، پری ووکیشنل ٹریننگ روم، ڈیلی لیونگ ایکٹیویٹی روم اور کمپیوٹر روم قائم ہو گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فرسٹ فلور پر 3 کلاس رومز، ملٹی پرپز ہال، کمیٹی روم، لائبریری اور ریسورس روم قائم ہونگے، آٹزم سکول میں مستقبل کے استعمال کے لئے دو مزید فلور بنانے کی گنجائش ہو گی، پاکستان کے پہلے آٹزم سکول میں سکیورٹی وال، فائر الارم سسٹم، ٹیلی فون ایکسچینج، اوور ہیڈ ریزروائر قائم ہو گا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آٹزم سکول کی تعمیر ایک سال میں مکمل کر دی جائے گی۔

 مریم نواز شریف نے آٹزم ماہرین کی فوری تعیناتی اور آٹزم کے ماہرین کی مشاورت سے پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم دے دیا، انہوں  نے کہا پاکستان کا پہلا آٹزم سکول کا پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے، آٹزم کے شکار بچے ہمدردی اور محبت کے مستحق ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے