اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بال نہ کٹوانے پر ڈرامے میں کاسٹ کرنے سے انکار کیا گیا: نعیمہ بٹ

04 Oct 2024
04 Oct 2024

(ویب ڈیسک) مقبول ڈرامے ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں رباب کا کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اپنے بال نہ کٹوانے پر ایک بار انہیں ڈرامے میں کاسٹ کرنے سے انکار کیا گیا۔

نعیمہ بٹ نے بھارتی صحافی فریدون شہریار کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں ان کے کردار کو کافی سراہا جا رہا ہے، بڑی عمر کی خواتین کسی جگہ ان سے ملتی ہیں تو ان کا ماتھا چوم کر ان کی تعریفیں کرنے لگتی ہیں۔

بالوں کو کٹوانے کے مشورے پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں بال نہ کٹوانے کی وجہ سے انہیں کاسٹ کرنے سے انکار کیا گیا۔

نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ ہر اداکار کو کردار کی وجہ سے کبھی نہ کبھی سمجھوتا کرنا پڑتا ہے اور وہ کردار کی وجہ سے بہت ساری چیزوں کی قربانی بھی دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور اداکار انہوں نے بھی متعدد بار ہدایت کاروں سمیت دیگر کی فرمائش پر سمجھوتے کیے اور اس میں کچھ غلط بھی نہیں لیکن ہر اداکار ایک خاص حد تک قربانی دے سکتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں وہ قربانی دے سکتی تھیں اور خود میں تبدیلیاں کر سکتی تھیں، انہوں نے کیں لیکن انہوں نے بالوں کو کٹوانا مناسب نہیں سمجھا، اس لیے انہوں نے بالوں کو چھوٹا کروانے کے مشوروں پر عمل نہیں کیا۔

نعیمہ بٹ کے مطابق انہیں کہا گیا کہ بال چھوٹے کروانے سے وہ مزید خوبصورت نظر آئیں گی، وہ اپنی عمر سے کم عمر دکھیں گی جب کہ وہ دلکش و ماڈرن بھی ہوجائیں گی لیکن اس باوجود انہوں نے بال نہ کٹوانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بال ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کے لیے بحث کا موضوع رہے ہیں، انہیں ماضی میں ایک ڈرامے میں کاسٹ کیا جانا تھا لیکن انہیں بال کٹوانے کا کہا گیا۔

نعیمہ بٹ نے بتایا کہ ہدایت کار نے دوسرے لوگوں سے متعدد بار پوچھا کہ اداکارہ نے بال کٹوائے ہیں یا نہیں اور پھر انہیں ڈرامے کی ٹیم کی جانب سے آخری بار فون کال آئی اور ان سے بال کٹوانے سے متعلق پوچھا گیا۔

ان کے مطابق ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے بال کٹوائے ہیں یا نہیں اور اگر نہیں کٹوائے تو وہ انہیں کٹوانے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نفی میں جواب دیا اور صاف کہا کہ وہ بال نہیں کٹوا سکتیں، اس کے بعد انہیں دوبارہ ڈرامے کی ٹیم کی جانب سے کال نہیں آئی، انہیں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل بھی نعیمہ بٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کے بالوں سے شوبز انڈسٹری کو مسئلہ رہا ہے، ہر کوئی انہیں بال کٹوانے کے مشورے دے چکا ہے لیکن انہوں نے کسی بات نہیں مانی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے