اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کی ملاقات

03 Oct 2024
03 Oct 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی ملاقات، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا نے تجارت، معیشت، بینکنگ سیکٹر، فوڈ ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک نے دوطرفہ اہمیت کے امور پر تعاون پر بھی اتفاق کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ملائیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان ملائیشیا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

صدر مملکت نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی عوام کی نسل کشی اور ان پر مظالم کے ارتکاب سے روکنے کے لیے اقدامات کرے, اس موقع پر ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بہت اچھی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم علامہ اقبال کو پڑھنے کے شوقین ہیں، وزیر اعظم انور ابراہیم اپنے پورے سیاسی کیرئیر میں انسانی مقاصد اور اسلامی اقدار کے حامی رہے ہیں, ملائیشیا کے وزیر اعظم حقِ خود ارادیت کی تحریکوں کے حامی رہے ہیں، صدر مملکت نے ملایشیا کے وزیر اعظم اور اُن کے وفد کیلئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے