اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیول چیف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کر دیا

03 Oct 2024
03 Oct 2024

(لاہور نیوز) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کا افتتاح کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اسلام آباد اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک مثالی ادارہ ثابت ہو گا۔

نیول چیف نے مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے میں بحریہ یونیورسٹی کی خدمات اور کامیابیوں کو سراہا، نیول چیف نے کیمپس میں موجود مختلف سہولیات کا بھی دورہ کیا اور جدید ترین انفراسٹرکچر کی تعریف کی۔

اس موقع پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے مہمان خصوصی کا کیمپس کی تعمیر میں پاک بحریہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت کا شکریہ ادا کیا، افتتاحی تقریب میں وزارت صحت، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، ایچ ای سی کے سینئر حکام، بحریہ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرز، سول اور ملٹری حکام، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے