اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ممکنہ آئینی ترامیم: حکومت اور بارکونسل کمیٹی کا متعدد شقوں پر اتفاق

03 Oct 2024
03 Oct 2024

لاہور (محمد اشفاق) ممکنہ آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت اور بار کونسل کمیٹی کا متعدد شقوں پر اتفاق ہو گیا ہے۔

حکومت اور بار کونسل کمیٹی نے اتفاق کیا ہے کہ ممکنہ ترامیم کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کی مدت نہ بڑھائی جائے جبکہ وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی مدت 68 سال مقرر کرنے اور سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ کی مدت 65 سال برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

مجوزہ آئینی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی مدت میں تین سال کا اضافہ ہو گا، سپریم کورٹ کے ٹاپ تھری ججز میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس بنایا جائے گا۔

پاکستان بار کونسل نے وفاقی آئینی عدالت میں ججز کے طریقہ پر حکومتی مسودہ سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت میں صدر اور وزیر اعظم کو ججز کی تقرری کے اختیار سے اتفاق نہیں کرتے، 4 حکومتی ،4 اپوزیشن اور ایک بار کونسل کا نمائندہ وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقرری کرے۔

پاکستان بار کونسل نے ہائیکورٹ کے جج کے لیے عمر 40 سال کرنے سے متعلق حکومتی تجویز سے بھی اختلاف کیا اور کہا کہ ہائیکورٹ کے جج کی تقرری کے لیے عمر کم ازکم 45 سال ہونی چاہیے جبکہ آئین کے آرٹیکل 63 اے میں ترمیم کی جائے، پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے ممبر کو 5 سال کے لیے نا اہل کیا جائے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے