اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مشاورت کے بغیر آئینی عدالت کا قیام پی سی او کورٹ کے مترادف ہو گا: شاہ محمود

03 Oct 2024
03 Oct 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مشاورت کے بغیر آئینی عدالت کا قیام پی سی او کورٹ کے مترادف ہو گا۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے جیل سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے نام مکالمہ جاری کر دیا، مکالمے کا عنوان "1973 کے متفقہ آئین کو آگ نہ لگ جائے بھٹو کے چراغ سے " رکھا گیا ہے۔

مکالمے میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پارلیمنٹ کی منشاء کے بغیر 26ویں آئینی ترمیم مسلط نہ کریں، مجھے بلاول کی نیت پر شک نہیں، میں بلاول کی میثاق جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ کے حوالے سے آگاہ ہوں لیکن قوم اس آئینی ترمیم کی ٹائمنگ کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ گزارش ہے بلاول بھٹو ملک کی سول سوسائٹی اور وکلاء برادری کے بڑے حصے کی بات مفاہمتی انداز میں سنیں، ہم آزاد عدلیہ کے حوالے سے سنجیدگی سے تشویش میں مبتلا ہیں، پارلیمنٹ اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر آئینی عدالت کا قیام پی سی او کورٹ کے مترادف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کے تحت حلف لینے والے ججز پی سی او ججز کہلائیں گے، ذوالفقار علی بھٹو  نے صبر اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو متفقہ آئین دیا، مشاورت کے بغیر حکومت کسی بھی طرح کی ترمیم سے نہ صرف عدلیہ کی آزادی کو پامال کرے گی بلکہ فیڈریشن کو بھی کمزور کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تقسیم زدہ ماحول میں یہ ترمیم پاکستان کو نقصان پہنچائے گی، مجھے یقین یہ ہے کہ بلاول ایسا ہرگز نہیں چاہیں گے، 18ویں ترمیم کی منظوری کے لیے بھی وقت لگا تھا، بلاول بھٹو کے نام مکالمے میں مزید کہا گیا کہ گزارش ہے انصاف کا جنازہ نہ نکالیں یہ آپ کو کوٹ لکھپت جیل کے قیدی کی ایک تجویز ہے، اس کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نے آپ کی والدہ کے ساتھ ملکر جمہوریت کے لیے کام کیا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے