اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا افتتاح کر دیا

03 Oct 2024
03 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

ہمت کارڈ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی شکرگزار ہوں ایک اور خواب کی تکمیل ممکن ہوئی، خصوصی افراد کوقومی دھارےمیں شامل کرنا ترجیح ہے، صوبے میں 65 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ منصوبے کے لیے 2 ارب 60 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، ہمت کارڈ کے حامل افراد کو تین ماہ میں ساڑھے دس ہزار روپے ملیں گے، پنجاب حکومت خصوصی افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی، مسائل حل کریں گے، ہمت کارڈ کے ذریعے ملنے والی رقم کو بڑھائیں گے، ہمت کارڈ کے ذریعے میٹروبس میں فری سفر کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے (ن) لیگ کے دور میں ملک ترقی کرتا ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں موٹرویز بنتی ہیں، مہنگائی مسلم لیگ (ن) کے دور میں تیزی سے نیچے جاتی ہے، گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی 38 فیصد پر تھی، آج مہنگائی مسلسل کم ہو رہی ہے، روٹی کی قیمت پہلے 25 روپے تھی اور آج 12 روپے ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس جادو کی چھڑی نہیں، ہم ہمیشہ عوام کو ریلیف دینے کا سوچتے ہیں، خیبرپختونخوا کےعوام کے لیے میرا دل دھڑکتا ہے، خیبرپختونخوا میں روٹی 25 روپے کی ہو گئی ہے، ذہنی مفلوج لوگوں سے کام ہوتا ہے نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا کام صرف جلاؤ گھیراؤ کرنا ہے، مجھےفرق نہیں پڑتا لیکن ان کے ہرروز کے ڈراموں سے عوام کی خدمت میں خلل آتا ہے،یہ دوسرے صوبے پر حملہ کرنے کے بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کریں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے 20 ہزار شیل پنجاب پولیس پر چلائے گئے، یہ لوگ پنجاب کے اوپر باربار حملہ کر رہےہیں، ریسکیو 1122 کا کام مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنا ہوتا ہے، ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کو جلسوں میں لایا جاتا ہے، مجھے پنجاب کے عوام کی فکر ہے تم اپنی فکر کرو۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام مجھے خط لکھتے ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے خرچ کیا جارہا ہے، یہ لوگ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑانے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، کسی بھول میں نہ رہنا، مجھے دہشت گردوں سے نمٹنا آتا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے