اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سپریم کورٹ نے آئین دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا: حمزہ شہباز

03 Oct 2024
03 Oct 2024

(لاہور نیوز) آرٹیکل 63 اے فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آئین دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا۔

حمزہ شہباز شریف نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ آرٹیکل 63 (اے) کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سپریم کورٹ نے آئین کو دوبارہ لکھنے کے عمل کو غلط قرار دیا، گزشتہ فیصلے کو بنیاد بنا کر پنجاب میں حکومت کو گرایا گیا تھا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جمہوری عمل کا راستہ روکنے کے حربے کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دیا ہے، حمزہ شہباز  کا کہنا تھا کہ آئین کی تشریح کے بجائے اس میں تحریف کی گئی تھی، معزز عدالت کے متفقہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے