اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پیپلز پارٹی کی جماعت اسلامی کو 7 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی

03 Oct 2024
03 Oct 2024

(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی وفاقی دار الحکومت میں اہم ملاقات، حافظ نعیم الرحمان نے بلاول بھٹو کو 7 اکتوبر کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جس پر بلاول بھٹو نے احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد کے بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو اور ان کی پوری ٹیم سے ملاقات ہوئی ہے، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں بہت بڑا سوالیہ نشان پیدا ہو گیا ہے کہ دنیا کسی بڑی جنگ کی طرف تو نہیں جا رہی، 7 اکتوبر کو غزہ میں جاری جنگ کو ایک سال ہو جائے گا، 30 ہزار سے زائد بچے اور خواتین شہید ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یو این او اجلاس کے دوران لبنان پر حملے کیے، ہمیں ایسی صورتحال پر فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھانی اور اسرائیل کی مذمت کرنی چاہیے، ہمیں فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیے، ہم  نے فیصلہ کیا ہے 7 اکتوبر کر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر ہماری بلاول بھٹو سے بہت اچھی میٹنگ ہوئی، پیپلز پارٹی سے کہا ہے 7 اکتوبر کیلئے سب سے بھرپور اپیل کی جائے، 7 اکتوبر کو فلسطینیوں کیلئے باہر نکلیں، یہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا مسئلہ نہیں، فلسطین کے مسلمانوں کا معاملہ ہے، چاہتے ہیں فلسطین کے مسئلے پر ہماری آواز ایک ہو جائے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج جماعت اسلامی کا وفد اسلام آباد زرداری ہاؤس آیا، ہماری جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے، حافظ نعیم الرحمان کا تعلق ہمارے شہر کراچی سے ہے، نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسرائیل کا ایجنڈا ہے کہ مسلمانوں کی نسل کشی کرنی ہے، اسرائیل نے مسلمانوں کی سرزمین پر قبضہ کرنے کیلئے نئی مہم 7 اکتوبر 2023 سے شروع کی، اب جنگ فلسطین، لبنان سے لے کر ہمارے ہمسایہ ملک ایران تک آگئی ہے، اس پوری سازش میں مسلمانوں، خاص طور پر غزہ کے لوگوں کا قتل عام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے اندرونی مسائل اپنی جگہ، پیپلز پارٹی اور جماعت میں نظریاتی طور پر اختلافات ہوں لیکن پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مسئلہ فلسطین پر ایک پیج پر ہیں، پورے پاکستان کو مسئلہ فلسطین پر ایک پیج پر ہونا چاہیے، ہم جماعت اسلامی کی تعریف کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہوتیں، یہ پاکستانی سیاست میں ایک اچھی پیشرفت ہے۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کو یقین دہانی کرائی ہے 7 اکتوبر کو مسئلہ فلسطین پر ان کا ضرور ساتھ دیں گے، تمام پارٹیاں 7 اکتوبر کو مل کر پوری دنیا کو پیغام بھیجیں کہ غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، مظلوم مسلمان فلسطین، لیبیا، ایران یا پھر یمن میں ہوں ہم ان کے ساتھ ہیں، ہمیں مسئلہ فلسطین جیسے مسئلے پر آپس کے اختلافات کو بھول جانا چاہیے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے