03 Oct 2024
(لاہور نیوز) فش منڈی کی منتقلی کے معاملے پر ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے فش منڈی کی منتقلی کے حوالے سے حنین پورہ شاہدرہ کا دورہ کیا اور فش منڈی کی تعمیرات میں بہتری کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور نے کہا 20 کنال سرکاری اراضی پر فش منڈی تعمیر کی جا رہی ہے، فش منڈی کی منتقلی کے حوالے سے ابتدائی مرحلے میں 32 شیڈز پر مشتمل سنگل سٹوری پر تعمیراتی کام جاری ہے، فش منڈی اردو بازار سے حنین پورہ شاہدرہ منتقل کی جائے گی۔
ڈی سی لاہور نے ٹھیکیدار کو ایک ہفتے کے اندر فش منڈی کی تعمیر کی ہدایت کر دی اور منڈی کے موجودہ تعمیراتی عمل کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی کیں۔
ڈی سی لاہور نے کہا فش منڈی کی تعمیرات میں بہترین اور معیاری خام مال استعمال کیا جائے۔