اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: مریم نواز

02 Oct 2024
02 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

عالمی یومِ عدم تشدد کے موقع پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر قسم کا تشدد اور انتشار پسندی قابل مذمت ہے، عدم تشدد کا راستہ ہی حقیقی کامیابی کا ضامن ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ معاشرتی ترقی اور فلاح کی بنیاد طاقت یا تشدد نہیں بلکہ امن اور برداشت پر ہے، عدم تشدد کا نظریہ انسانیت کا سب سے بڑا نظریہ ہے، تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، بلکہ مزید بگاڑ پیدا کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ عدم تشدد کا راستہ اپنانے والا معاشرہ ہی ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، باہمی اختلافات کو بات چیت سے حل کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ایسے پنجاب کی تعمیر میں مصروف ہیں جہاں ہر شخص کوامن سے جینے کا حق ملے اورقانون کی حکمرانی ہو، تشدد، انتہاپسندی اور نفرت کے خلاف عدم تشدد کے پیغام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پُرامن پاکستان کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے