29 Sep 2024
(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بتایا ہے کہ وہ عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں عتیقہ اوڈھو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدنان اور میں ایک ہی اسکول میں کلاس فیلو تھے اور میں عدنان کو خوب پیٹا کرتی تھی، میں ٹام بوائے تھی۔انہوں نے کہا کہ میں اور عدنان کانونٹ اسکول میں پڑھتے تھے جہاں پانچویں جماعت تک لڑکے لڑکیاں ساتھ پڑھتے ہیں اور میں بے چارے عدنان کو بہت مارتی تھی، جس کی وجہ سے مجھے معلوم نہیں۔
اس پر نادیہ خان نے کہا کہ عدنان صدیقی شرارتی بھی تو بہت ہیں، جس پر عتیقہ اوڈھو نے نادیہ کی تائید کی۔انہوں نے کہا کہ عمر کے اس حصے میں آکر عدنان اتنے زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں جتنے کبھی اپنی جوانی میں نہیں تھے، اپنے پورے جوبن میں آگئے ہیں۔