اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

اکتوبر میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے، سینیٹرعرفان صدیقی کا دعویٰ

29 Sep 2024
29 Sep 2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹر عرفان صدیقی نے اکتوبر میں آئینی ترامیم دوبارہ لانے کا دعویٰ کردیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’ٹو نائٹ ود ثمر عباس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کو ئی احتجاج پر امن نہیں ہوتا ہے، جمہوری احتجاج کرنے والوں کے سامنے رکاوٹیں نہیں آتیں لیکن پی ٹی آئی کا ٹریک یکارڈ بھی دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی 2022 کو بھی ڈی چوک میں کئی درخت تک جلا دیے تھے، لو گوں کے لیڈر قتل ہوئے، جلاوطن ہوئے لیکن کبھی 9 مئی جیسا احتجاج نہ ہوا، پی ٹی آئی کے احتجاجوں میں پر لے درجے کی بد اخلاقی ہو تی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ابھی لاہور میں جلسہ کیا اور کوئی رکاوٹ نہیں تھی، جلسوں کو ختم کرنے کی ہدایت نہیں کر رہا لیکن چیزیں قانون سے ہوتی ہیں، برطانیہ میں 3 افراد بغیراجازت جلسے کیلئے نکلیں تو 5 سال قید ہے۔

آئینی ترامیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے اور نواز شریف بھی اکتوبر کے آغاز میں امریکا جائیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ قانون کے مطابق ہی جسٹس منصور علی شاہ ہی اگلے چیف جسٹس ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے