اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

علی امین مسلح جتھوں کیساتھ آ رہے، پنجاب پر چڑھائی نہیں کرنے دینگے:عظمیٰ بخاری

28 Sep 2024
28 Sep 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور مسلح جتھوں کے ساتھ راولپنڈی آرہے ہیں، پنجاب پر کسی کو چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔

لاہور میں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لئے خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور مسلح جتھوں کے ساتھ راولپنڈی آ رہے ہیں، علی امین گنڈاپور پولیس فورس کے ساتھ اپنی ذاتی فورس کو لا رہے ہیں، تمام فورس کے ساتھ ہیوی اسلحہ بھی ہے، پنجاب پولیس کو ایسے لوگوں کا علاج کرنا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے پنجاب کے اندر قانون موجود ہے، جمہوریت کا شیلٹر اب آپ کو نہیں لینے دیں گے، جج صاحبان سے گزارش ہے کہ یہ دیکھیں ایسے جلسے ہوتے ہیں؟ قیدی نمبر 804 ملک کے اندر خونریزی کروا رہا ہے، لاشوں کے اوپر سیاست کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے، ان کو پنجاب پر چڑھائی کرنے نہیں دیں گے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ماؤں سے پوچھنا چاہتی ہوں آپ کے بچوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ کیوں نہیں ہونا چاہئے؟ ہمیں خیبرپختونخوا کے بچوں کی بھی اتنی ہی فکر ہے جتنی پنجاب کے بچوں کی ہے، راولپنڈی میں لوگ اپنے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں، فساد صرف اور صرف کے پی سے آ رہا ہے، پنجاب نے جلسے اور دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

خواجہ عمران نذیر

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے کہا کہ اس وقت ملک میں دو فورسز کام کر رہی ہیں، ایک فورس جو ملک کو ٹھیک کر کے جاتی ہے اور دوسری فورس ملک میں تباہی چاہتی ہے، جنہوں نے چلتے پھرتے ملک کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھایا، ہمارے ساتھ بھی ظلم ہوا تھا، ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 15سالوں میں پی ٹی آئی  نے خیبرپختونخوا کو دیوالیہ بنا دیا، ہم نے جلسہ کرنا ہو ہمیں پریشانی ہو جاتی ہے، 2022 میں 8 ارب روپے سوشل میڈیا کا بجٹ کس پارٹی کا تھا؟ 24 گھنٹے لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھولا گیا۔

خواجہ عمران نذیر  نے مزید کہا کہ ہماری لیڈر شپ کا قصور ہے کہ وہ اعلیٰ ظرف کے مالک ہیں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے اور وہ حد اب ختم ہو چکی ہے، ہم دو صوبوں کے درمیان لڑائی نہیں چاہتے، وقت آنے والا ہے اب احتساب ہو کر رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے