اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی 14 ستمبر کی وضاحت چیلنج کر دی

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستو ں پر سپریم کورٹ کی 14 ستمبر کی وضاحت کو چیلنج کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کی 14 ستمبر کی وضاحت پر نظر ثانی درخواست دائر کر دی، نظر ثانی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر تاخیر کا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں، 12 جولائی کے فیصلے کی وضاحت کے لیے 25 جولائی کو درخواست دائر کی، نظر ثانی درخواست پر سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو وضاحت کا آرڈر جاری کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی دستاویز پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں کیا اور جواب طلب نہیں کیا، وضاحت کی درخواست پر بعد میں پارلیمنٹ نے قانون سازی کر دی ہے، عدالت عظمیٰ سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ 14 ستمبر کی وضاحت پر نظر ثانی کرے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن  نے جاری اعلامیے میں کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وضاحت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 14 ستمبر کو مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بنچ  نے وضاحتی حکم میں کہا تھا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے