اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی ہارون ملک سے ملاقات

27 Sep 2024
27 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک سے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے ملاقات کی۔

پنجاب اور لاہور فٹبال ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں نے فیفا فٹبال ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔

وفد میں ڈسٹرکٹ لاہور فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء عارف ڈوگر، پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر نوید اسلم لودھی، سینئر نائب صدر حافظ ذکاء اللہ ، نائب صدور چودھری محمد اخلاق، چودھری اظہر، محمد عمیر خالد، تجویداقبال اور آفتاب شامل تھے۔

پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر نوید اسلم لودھی اور لاہور فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء عارف ڈوگر سمیت دیگر عہدیداروں نے چیئرمین پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ہارون ملک اور رکن شاہد کھوکھر سے ملاقات کی۔

نومنتخب عہدیداروں کے وفد نے چیئرمین این سی ہارون ملک کو گلدستہ پیش کیا ، انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور کیک کاٹا، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نوید اسلم خان لودھی نے انتخابات کیلئے کمیٹی کے منصفانہ اور شفاف عمل کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے