اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹرز کے فٹنس مسائل: کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہ

26 Sep 2024
26 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تقرری کا فیصلہ کر لیا۔

انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کو تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔

کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا، کنسلٹنٹ کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ 10 سالہ تجربے، سپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کے لیے اہلیت قرار دیا گیا ہے۔

کنسلٹنٹ سپورٹس میڈیسن کے عہدے کے خواہش مند امید وار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفی ہونے کے بعد سے ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ خالی پڑا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے