اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

معاہدے پر عمل کی مہلت ختم، عوامی ردعمل حکومت کو سبق سکھائے گا: لیاقت بلوچ

24 Sep 2024
24 Sep 2024

(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ معاہدے پر عمل کی مہلت ختم ہو چکی ہے، اب عوامی ردعمل حکومت کو سبق سکھائے گا۔

عوام کو بجلی بلز میں ریلیف سمیت دیگر مطالبات پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس پر عمل درآمد کی مہلت دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی جانب سے راولپنڈی میں لیاقت باغ پر جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

معاہدے کی مدت پوری ہونے پر اپنے بیان میں جماعت اسلامی کی دھرنا مذاکراتی ٹیم کے سربراہ لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنا اور حکومتی معاہدے کو 45 روز گزر گئے ہیں، اب عوامی ردعمل آئے گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام کا آئندہ لائحہ عمل وعدہ پورا نہ کرنے والی حکومت کو سبق سکھانے گا، جماعت اسلامی اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، متنازع آئینی ترمیم سے استفادہ کرنے والے بھی متنازع اور بے وقار ہوں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ متنازع مینڈیٹ والی حکومت آئینی ترمیم کا حق نہیں رکھتی، جماعت اسلامی کے ممبر پاکستان کی طاقت بنیں گے، جماعت اسلامی کے دروازے ہر محب وطن پاکستانی کے لیے کھلے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے