اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار، بھارتی اداکارہ کا نام بھی فائنل

24 Sep 2024
24 Sep 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی سپرسٹار اداکار فواد خان ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار ہیں، ان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کیلئے بھارتی اداکارہ کا نام بھی فائنل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم 'اے دل ہے مشکل' کے بعد  فواد خان اب بھارتی اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ بالی وڈ میں واپسی کے لیے تیار  ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ فواد خان بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ ردھی ڈوگرا کے ساتھ ایک رومانٹک اور کامیڈی فلم کریں گے، دیگر اداکاروں کا انتخاب ابھی ہونا باقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پراجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس حوالے سے پیپر ورک حال ہی میں مکمل کیا گیا ہے، فلم ڈائریکٹر کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ہے اور اسے خفیہ رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ رواں سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی اور 2025 کے آخر یا 2026ء کے آغاز میں اسے سنیما میں نمائش کےلیے پیش کیا جا سکتا ہے۔

فواد خان اور ردھی ڈوگرا کی فلم کی شوٹنگ نیویارک اور لندن سمیت مختلف مقامات پر ہوگی۔

 یاد رہےکہ فواد خان نے 2014 میں سونم کپورکے ساتھ فلم 'خوبصورت' سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس  فلم میں بہترین اداکاری پر انہیں فلم فیئرایوارڈ بھی ملا تھا۔

بعدازاں اداکار نے 2016 کی فلم'اے دل ہے مشکل' میں مختصر جب کہ 'کپور اینڈ سنز' میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے