اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

23 Sep 2024
23 Sep 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات دوستی، محبت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہے، پاک سعودیہ دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے، حجاز مقدس مسلمانوں کی عقیدت کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور برادرانہ رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کا ہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا، حالیہ قیادت کی سربراہی میں سعودی عرب نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کیلئے سعودی عرب کے شاہی خاندان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے