22 Sep 2024
(ویب ڈیسک) سابقہ میزبان شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ خواتین اپنے لیے خود کھڑا ہونا سیکھیں۔
حال ہی میں شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطورِ مہمان شرکت کی،اس پروگرام میں انہوں نے خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر خواتین خود کو اتنا بےبس محسوس کرتی ہیں کہ وہ اپنی حالت کا ذمہ دار اپنے شوہر کو ٹھہراتی ہیں۔
شائستہ لودھی نے اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ آج تک ہر پریشانی کا قصوروار میرے والد کو ٹھہراتی ہیں،والدہ کہتی ہیں کہ اگر اُن کی زندگی خراب ہوئی ہے تو اس کے ذمہ دار میرے والد ہیں جبکہ حقیقت یہ نہیں ہے۔