اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: گھریلو ناچاقی پر دو خواتین قتل، آئی جی نے رپورٹ طلب کر لی

22 Sep 2024
22 Sep 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ستوکتلہ میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پر آئی جی نے نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم  نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو خواتین گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئیں، مقتولین کی شناخت حنا اور سحرش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

دوہرے قتل کی اطلاع ملتے پولیس کی بھاری  نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی، پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے۔

آٹی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے