اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نوجوان مایوس نہ ہوں، ہمیں اپنا حق مزاحمت کر کے چھیننا پڑے گا: امیر جماعت اسلامی

22 Sep 2024
22 Sep 2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں ہمیں اپنا حق مزاحمت کرے چھیننا پڑے گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے ایکسپو سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک 77 سال کا ہو گیا ہے، ایک بازو ہم سے جدا ہو گیا اور بنگلہ دیش کے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہم علیحدہ ہو جائیں گے تو زیادہ آزاد ہو جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسئلہ حکمران طبقے کا ہے جس کی کوئی قوم اور زبان نہیں ہوتی ہے، وہاں کے لوگوں کو کہا ہمیں بھارت کا غلام بنا دیا ہے، جس پر لوگ کھڑے ہوئے تھے، اس دور غلامی کو وہاں کے لوگوں  نے تبدیل کر دیا، پاکستان کے جو حالات ہیں اس میں حکمرانوں کو ائیر لفٹ ملے گی بھی یا نہیں؟

امیر جماعت اسلامی  نے کہا کہ ریاست میں عوام کو امن اور صحت ملنا چاہئے، امن فراہم کرنا ریاست کا کام ہے، یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت پھر کس لئے آتی ہے، تعلیم کی صورتحال یہ ہے سندھ میں تعلیم کیلئے454 ارب کا بجٹ ہے، پنجاب میں 669 کا بجٹ ہے، یہ بجٹ کم نہیں ہے اگر یہ بجٹ درست استعمال ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تعلیمی معیار میں بہت بہتری ہو سکتی ہے، صحت کے ایک بڑے بجٹ کی موجودگی میں بنیادی ضرورت پورے پاکستان میں نہیں ہیں، اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے، مسجد اقصیٰ اس وقت صیہونیوں کے قبضے میں ہے، امید کا پیغام غزہ کے نوجوان ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے