اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے

22 Sep 2024
22 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم 23 سے27 ستمبر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب میں پاکستان کی کثیرالجہتی حمایت کا اعادہ کریں گے، عالمی امن، سلامتی اور فلاح و بہبود میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر مسئلہ فلسطین، مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں ناانصافیاں دور کرنے کی ضروروت پر زور دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عالمی برادری سے اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف فوری اقدامات کرنے کی اپیل کریں گے، وہ جنرل اسمبلی سیشن کے ضمن میں کئی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں ’سمندر کی سطح میں اضافے کے خطرے پر اجلاس‘ بھی شامل ہے، وزیر اعظم عالمی رہنماؤں کے ساتھ پائیدار ترقی کے ایجنڈے کی معاونت کے اقدامات پر بات کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے