اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نامور مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے

22 Sep 2024
22 Sep 2024

(لاہور نیوز) نامور مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فارق نائیک دورہ پاکستان کریں گے۔

پوسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی درج تھا جس میں بتایا گیا کہ وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5-6 اکتوبر کو کراچی، 12-13 اکتوبر کو لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے خطاب مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہ راست نشر بھی کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جلد ہی پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں  نے 2020 میں پاکستان کے دورے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم کورونا وبا کی وجہ سے وہ پاکستان نہ آسکے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ وہ اب دوبارہ پاکستان کے دورے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے