اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جلسوں کیلئے میدان بھرنے کے بجائے معاشی حالت بہتر بنانا ضروری ہے: وزیر اعظم

22 Sep 2024
22 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ انتشاری سیاست مسترد کر کے عوام نے معاشی پالیسیوں میں بہتری کو ترجیح دی ہے۔

لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی میں کمی، اپنے مسائل کا حل اور معاشی بہتری چاہتے ہیں، جلسوں کے لئے میدان بھرنے کی کوشش کرنے کے بجائے عوام کی معاشی حالت بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جلسے 2028ء میں کریں گے، ابھی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کے لئے محنت کرنے کا وقت ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ معاشی بحالی سیاسی استحکام سے جڑی ہے، سیاسی انتشار کا مطلب عوام کو ریلیف دینے کے عمل کو متاثر کرنا ہے، عوام نے سیاسی استحکام کی مضبوطی میں کردار ادا کر کے معاشی ترقی کی حمایت کی ہے، سیاسی استحکام کے لئے قوم کا اتحاد پاکستان کے روشن معاشی مستقبل اور مہنگائی سے نجات کی ضمانت ثابت ہو گا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ معاشی چیلنج، دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے قوم، سیاسی جماعتوں، اداروں اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا، سیاسی افراتفری میں قوم اور ملک کو بہت وقت ضائع ہو چکا ہے، مزید وقت ضائع کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق تمام صوبوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل، مہنگائی میں کمی، مساوی ترقی کے لئے بھرپور ساتھ دینے کی پالیسی پر کاربند رہے گا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں واپس آئی ہے، معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، برآمدات میں اضافہ، روپے کا مستحکم ہونا، ترسیلات میں اضافہ، شرح سود کا کم ہونا، یہ سب معاشی ترقی کے واضح ثبوت ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب کا اصل ہدف یہ ہونا چاہئے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، یہ ہوگی اصل کامیابی، گالی، گولی، انتشار اور فساد سے معیشت بہتر ہوگی نہ معاشرت، ہر صوبہ، ہر ادارہ عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے