اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا جلسہ ختم، ساؤنڈ سسٹم، لائٹس بند، کارکنوں کی واپسی

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں ہونے والا جلسہ اختتام پذیر ہو گیا، جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے پر ڈی جے کی طرف سے جلسہ گاہ کا ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند کر دی گئیں جس کے بعد کارکنوں کی واپسی شروع ہو گئی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مویشی منڈی کاہنہ میں جلسے کی اجازت دی گئی تھی، انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے دیا گیا وقت ختم ہو گیا، کارکنوں اور رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

جلسہ گاہ کی جانب جانے والے تمام راستے کھلے ہیں، جلسہ گاہ اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور رنگ روڈ پر قیدیوں کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

جلسے کے لئے مختلف شہروں سے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے لاہور پہنچے، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لئے کے پی حکومت کے سرکاری وسائل کا استعمال بھی کیا گیا، ریسکیو کی گاڑیاں اور کرینیں بھی ساتھ لائی گئیں۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پی ٹی آئی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں شامل ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں کی گئی تقریر پر معافی مانگنا ہو گی۔

معاہدے کے مطابق جلسے میں ریاست یا اداروں کے خلاف نعرے بازی اور بیان بازی نہیں کی جائے گی، کسی اشتہاری یا مجرم کا آڈیو یا ویڈیو پیغام نشر نہیں کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے