اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انتشار والے اخلاق کے دائرہ کار میں رہ کر جلسہ کریں، بلال یاسین

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے تحریک انتشار والے اخلاق کے دائرہ کار میں رہ کر جلسہ کریں۔

پی ٹی آئی کے لاہور جلسے بارے صوبائی وزیر بلال یاسین نے اپنے بیان میں کہا وزیر اعلیٰ کے پی کے تحریک انتشار کی اصل زبان میں گفتگو کرتے ہیں، بدزبانی، الزامات اور انتشار کی سیاست ہی ان کا وطیرہ ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کیلئے پنجاب پولیس کا ڈنڈا مشہور ہے۔

صوبائی وزیر خوراک نے کہا جلسے کے نام پر اداروں کیخلاف غلیظ زبان کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں، عوام بزداری ٹولے کو مسلط کرنے والوں کی حقیقت جان چکی ہے، پنجاب میں نااہل آدمی سے ہونیوالے نقصانات ابھی تک بھگت رہے ہیں۔

بلال یاسین کا کہنا تھا وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں عوام کو 6 ماہ میں ملنے والا ریلیف تاریخی ہے، روٹی اور آٹے کی قیمت کا موازنہ انکی حقیقت بیان کرنے کیلئے کافی ہے، انشاء اللہ جلد پاکستانیوں کو مہنگائی کے طوفان سے چھٹکارا نصیب ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے