اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہم پوری طرح تیار ہیں، کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے: عظمیٰ بخاری

21 Sep 2024
21 Sep 2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں ، کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے انتظامیہ کو درخواست دی نہیں، یہ ڈائریکٹ درخواست لے کر ہائی کورٹ پہنچ جاتے ہیں، آج رنگ روڈ پر مویشی منڈی کو تحریک انصاف سبزی منڈی کہہ رہی تھی، ان کو جلسہ کرنے کیلئے رنگ روڈ مویشی منڈی پر اجازت ملی ہے، عقل نہ ہو تو موجیں ہی موجیں، انہوں نے رنگ روڈ پل پر کنٹینرز پھنسا دیا ہے، پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا ہے کہ کنٹینر لگا کر راستہ روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ان کو جلسے کیلئے بندے خود لانے پڑیں گے، علی امین گنڈاپور کی بھی خیبرپختونخوا میں تیاری چل رہی ہے، کل رات تحریک فساد فائرنگ ،توڑ پھوڑ کے واقعات کر چکی ہے، ان کا ٹریک ریکارڈ بن گیا ہے کہ انہوں نے غنڈہ گردی ہی کرنی ہے، آگ لگانا بھی کسی سیاسی جماعت کا ٹریک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس شہر کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے دوبارہ سنوارا جا رہا ہے، یہ اس شہر میں گند ہی ڈال سکتے ہیں جو ان کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنے صوبے سے ڈنڈا بردار لوگ لے کر آرہے ہیں، علی امین گنڈاپور کے ساتھ گاڑیوں میں اسلحہ بردار لوگ ہیں، وہاں سے ریسکیو 1122،کرینیں بھی لے کر نکلے ہیں، ہمارے ملازمین اپنے کاموں میں مصروف ہیں، یہ اپنے صوبے کے ملازمین کو جلسے کیلئے لا رہے ہیں۔

لیگی رہنما  نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کو کورونا ہو گیا ہے، عمر ایوب کی بھی طبیعت خراب ہے، یہ یہاں ضرور آئیں شوق سے آئیں، آج یہ آ کر بتائیں خیبرپختونخوا کے لوگوں کو 11سال میں دیا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرنے اور مارنے والا لفظ برداشت نہیں کیا جائے گا، آپ لوگوں کے بچوں کو مرنے کی ترغیب نہ دیں، اچھا ہوتا بانی پی ٹی آئی کے دونوں بیٹے بھی آج شریک ہوتے، آپ کا پروگرام ہے یہاں حالات خراب ہوں ،گولی چلے، ہم آپ کو اب جانتے ہیں اور سمجھتے ہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس بہت سی آڈیو کالز بھی موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی آج کے نہیں کئی سال پہلے کے دہشتگرد ہیں، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں، دہشتگردوں اور فتنہ پسندوں کا ایک گروہ ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز،  نواز شریف کی بیٹی ہیں ان کو دوسرے کا خیال رہتا ہے، ہم ان کو لاہور میں آنے دے رہے ہیں یہی بہت بڑا احسان ہے۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ انہوں نے سب کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، یہ سب کو کہہ رہے ہیں کہ بس این آر او مل جائے گا، صوبہ خیبرپختونخوا پہلے ہی مقروض ہے، صحت اور تعلیم کی سہولیات نہیں، علی امین گنڈاپور طالبان کو بھتہ دیئے بغیر اپنے حلقے میں نہیں جا سکتے، انہوں نے قسم کھائی تھی کہ آکر اڈیالہ جیل سے لیڈر کو چھڑوانا ہے، 2 دن باقی رہ گئے ہیں، یہ جتنے مرضی ڈنڈے لے کر آ جائیں، پنجاب پولیس کا ڈنڈا سب سے اچھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے