اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھارتی فورس کمانڈرز کی جانب سے اعتراف

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی کمانڈرز کی جانب سے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی امن دستہ جنوبی سوڈان میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کیلئے فرض کی ادائیگی میں مصروف ہے، بلیو ہیلمٹ میں پاکستانی امن دستہ کے ارکان نے سول آبادی کے تحفظ کیلئے پیچیدہ ماحول میں مشکل انجینئرنگ ٹاسک مکمل کئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سول آبادی کا تحفظ امن مشن میں ہمیشہ پاکستانی امن دستوں کی اولین ترجیح رہی ہے، پاکستانی امن دستوں کے اہلکار دن رات سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اڑھائی لاکھ بے گھر افراد کی خدمت میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یو این مشن کے فورس کمانڈر بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے پاکستانی امن دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو خط میں پیشہ وارانہ خدمات کا اعتراف کیا، خط میں بھارتی آرمی آفیسر نے پاکستانی امن فوجیوں کی پیشہ وارانہ مہارت لگن اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی جنرل آفیسر نے بریگیڈیئر شفقت اقبال کے بطور سیکٹر کمانڈر اور لیفٹیننٹ کرنل شہباز اسلم کے بطور کمانڈنگ آفیسر کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورس کمانڈر کا اعتراف عالمی امن کوششوں میں پاک فوج کی ساکھ اور قابل اعتماد شراکت دار کا ثبوت ہے، پاکستان اقوام متحدہ امن مشنز میں عالمی برادری کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر اہم کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے