اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئینی ترامیم کیخلاف وکلاء تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا

19 Sep 2024
19 Sep 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹر حامد خان نے وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کو خفیہ رکھنے سے ان کی بدنیتی سامنے آگئی، ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے۔

لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ وکلا تحریک کا آج آغاز ہوا ہے، اس کا اگلا کنونشن کراچی میں ہوگا، ہمیں ایسا کوئی آئینی پیکیج قبول نہیں ہے، ترمیم پر بحث ہوتی ہے اسے اوپن رکھا جاتا ہے، انہوں نے ترمیم کو چھپا کر رکھا۔

حامد خان نے کہا کہ بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، اس کا مقصد آئین کو تباہ کرنا ہے، ہم آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

ایڈووکیٹ علی احمد کرد نے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وکلا ایک ساتھ ہیں، ایک طاقت ہیں، جب وکلا کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بدل چکی ہے، بنگلا دیش کی مثال سب کے سامنے ہے، جب لوگ بھوک اور افلاس سے مرتے ہیں اس وقت کسی کی غیرت نہیں جاگتی، وزیر قانون بھی یہ کہہ رہا ہے مجھے ابھی ترمیمی مسودہ ملا ہے۔

علی احمد کرد نے کہا کہ ہم آئینی اور قانونی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، ہمیں جب چیلنج کیا تو ہم باہر نکلے تھے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں تحریک چلائی، آج شرمندگی ہو رہی ہے کہ ہم نے ان کی تحریک چلائی، یہ چیف جسٹس تاریخ کے بدترین چیف جسٹس ثابت ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 76سالہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا جو آج آئین کے ساتھ ہو رہا ہے، کچھ کالی بھیڑیں بھی کالے کوٹ میں اس ترمیم میں شامل ہیں، کنونشن کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وکلا آئینی عدالت کو مسترد کرتے ییں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پرچیف جسٹس تعینات کیا جائے، وکلا نام نہاد آئینی پیکیج کو مسترد کرتے ہیں، قومی اسمبلی کے پاس ترامیم پیش کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آئینی پیکیج آئین کے خلاف ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، سمجھوتہ کرنے والے وکلا اور ان کی کمیٹی کو مسترد کرتے ییں، جسٹس سید منصور علی شاہ کو چیف جسٹس تعینات کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے