شہرکی خبریں
عوام جلسہ کیلئے پاکستان اور پی ٹی آئی کے جھنڈے تھام کر نکلیں: بیرسٹر گوہر علی
19 Sep 2024
19 Sep 2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے لاہور جلسے سے متعلق عوام کے لیے پیغام جاری کر دیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک عرصے بعد ہم لاہور مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہے ہیں، عوام سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پُر امن طریقے سے نکلیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی نے کہا کہ عوام بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جلسہ میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔