اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

عید میلادالنبی ﷺ،دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا

17 Sep 2024
17 Sep 2024

(لاہور نیوز) ملک بھرمیں جشن عیدمیلادالنبی ؐعقیدت واحترام ومذہبی جوش و جذبےکے ساتھ منایا جا رہا ہے، لاہور میں عید میلادالنبی ﷺکے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

لاہور میں تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے21توپوں کی سلامی دی،جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے پرجوش نعرے بھی لگائے، تقریب کے وقت سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ملک بھر کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔

 مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے، فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے