اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فہیم اشرف ایک بار پھر قومی ٹیم میں واپسی کے خواہاں

16 Sep 2024
16 Sep 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے ایک بار پھر کارکردگی سے قومی ٹیم میں واپسی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز کی نمائندگی کرنے والے فہیم اشرف نے کہا ہے کہ بطور پلیئر میں اپنی کارکردگی سے کبھی بھی مطمئن ہو کر نہیں بیٹھتا، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار پہلے سے بہتر کروں۔

فہیم اشرف نے کہا ہے کہ کوشش یہی ہوتی ہے جس ٹیم کیلئے کھیلوں اپنا بہترین دوں، جب تک دم ہے کرکٹ کھیل رہا ہوں، دم نہیں ہو گا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام بہترین پلیئرز ہی چیمپئنز کپ میں شرکت کر رہے ہیں، ہمیشہ سب کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی سو فیصد پرفارمنس دیں، ہم سب کا کام پرفارم کرنا ہے، اس کے بعد جو ہونا ہے وہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ چیمپئنز کپ سے سیزن کا آغاز ہے، یہ ہر پلیئر کیلئے کافی اہم ٹورنامنٹ ہے، ہر پلیئر کی کوشش ہو گی کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس دے، کوئی کم بیک کی کوشش کرے گا، کوئی اس ٹورنامنٹ سے جگہ پکی کرنے کی کوشش کرے گا، نوجوان پلیئرز کیلئے یہ بہت اہم موقع ہے تاکہ وہ یہاں پرفارم کرکے نظروں میں آئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے