16 Sep 2024
(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ میں ڈینگی کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 30 جبکہ لاہور اور بہاولپور سے دو دو ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ اور فیصل آباد سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا، ایک ہفتہ میں 237 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک 703 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔