اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

باغبانپورہ: سوتیلی ماں کے بدترین تشدد سے 8 سالہ بیٹی جاں بحق

14 Sep 2024
14 Sep 2024

(لاہور نیوز) سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بیٹی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے باغبانپورہ کی شالیمار ہاؤسنگ سکیم میں  پیش آیا جہاں سوتیلی ماں نے 8 سال کی بچی مسکان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کی اور بچی کے باپ اور سوتیلی ماں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ 8 سال کی مسكان کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، بچی کے والد سفیر احمد نے آمنہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اہل محلہ کے مطابق سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے بچی کی ہلاکت ہوئی، جس کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے