14 Sep 2024
(لاہور نیوز) ڈیفنس کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکووں کی شناخت زوہیب اور نعمان افتخار کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ڈاکو ڈکیتی سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف تحقیقات شروع کرکے ان کے ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کردی گئی ہے۔