اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت بعد از گرفتار ی کی درخواستوں پر دلائل طلب

13 Sep 2024
13 Sep 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ارکان اسمبلی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔

سنگجانی جلسے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اسلحہ تاننے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی ،احمد چہٹس، شعیب شاہین سمیت دیگر رہنماؤں نے انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کردیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے سماعت کی، عدالت نے گرفتار ارکان اسمبلی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل دلائل طلب کر لئے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار ارکان اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا تھا، جوڈیشل ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے وکلاء کے ذریعے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے