12 Sep 2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں چند روز قبل قتل ہونے والے تاجر جاوید بٹ کے قاتل کو ٹریس کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خواجہ تعریف المعروف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جاوید بٹ کے قاتل کو تلاش کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ کو موٹر سائیکل سوار شوٹر نے قتل کیا جس کی شناخت اظہر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شوٹر نے گڑھی شاہو کے رہائشی وجیہ الحسن سے رکشا کرائے پر لیا تھا
ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے رکشا ساندہ میں کھڑا کر کے موٹر سائیکل پر جا کر واردات کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شوٹر اظہر سنت نگر اسلام پورہ کا رہائشی ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔