اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سوشل میڈیا چھوڑو، کرائم کنٹرول پر توجہ دو، پولیس اہلکاروں کیلئے سوشل میڈیا پالیسی نافذ

12 Sep 2024
12 Sep 2024

(دنیا نیوز) سوشل میڈیا چھوڑو، کرائم کنٹرول کرنے پر توجہ دو، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس افسران و ملازمین کے لئے سوشل میڈیا استعمال کی پالیسی جاری کر دی گئی۔

پالیسی کے مطابق ڈی پی او و یونٹ ہیڈ کی اجازت کے بغیر یونیفارم میں سوشل میڈیا پر کوئی سرگرمی نہیں کی جائے گی، ‏سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پولیس اہلکاروں کی طرف سے کوئی ذاتی، سیاسی یا مذہبی خیالات شیئر نہیں کیے جا سکتے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پالیسی کے مطابق ‏پولیس کی سرگرمیوں سے متعلق سرکاری چینل صرف ڈی پی او و یونٹ کے سربراہ کے ذریعے چلایا جائے گا، ‏کسی بھی سوشل میڈیا سرگرمی کے لیے نجی افراد کو پولیس کی گاڑیوں اور دفاتر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا پالیسی کے نفاذ کے لیے آر پی اوز و یونٹ کے سربراہان ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے، آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز نے سوشل میڈیا پالیسی کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے