اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت اسٹیبلشمنٹ کیخلاف تحریک انصاف والا کام کررہی ہے: فیصل واوڈا

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(لاہور نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کیخلاف تحریک انصاف والا کام کررہی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں سینیٹر فیصل واوڈا کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک طرف کہتےہیں فوج سےبات نہیں کریں گے، پہلےگالیاں پھرفوج سےپاؤں پکڑ کر معافیاں مانگتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو اب ایسے لوگوں کے لیے رحم دل نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے کیک، پیسٹری کھا کر گئے ہیں،  اگلی بار پیٹیس گرم اور ساتھ کریم بھی ہو گی، علی امین گنڈا پور کا کوئی ویڈیوبیان نہیں دیکھا، علی امین گنڈا پور اتنی لمبی میٹنگ کر کے گئے ہیں، پریس ریلیز کو کیسے مان لوں کہ وہ پھنےخان ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو کام کر رہی ہے حکومت بھی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف وہی کر رہی ہے، جب ان کو گرفتار کر رہے تھے تب جمہوری نہیں تھے، آج یہ گرفتاریاں کرنے کے بعد جمہوری ہو گئے ہیں، حکومت ملبہ فوج پر ڈالنے والا کھیل نہ کھیلے، حکومت نے ایکشن لیا ہے تو اپنے موقف پر قائم رہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنے گھر کی خواتین کا دفاع نہیں کر رہے ملک کی خواتین کا دفاع کیسے کریں گے، بانی پی ٹی آئی کویہ پتہ تھا کچھ بڑا ہونا ہے، دنیاوی اور قانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نہیں دیکھ رہا ہوں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے