جرم وانصاف
گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
11 Sep 2024
11 Sep 2024
(لاہور نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ پی ٹی آئی رہنماؤں زین قریشی، شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم اور شعیب شاہین کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کی سماعت 12 ستمبر کو ساڑھے 12 بجے کرے گا، فاضل بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہے۔
یاد رہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ بھی جاری کر دی ہے۔