اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مخصوص نشستوں کا کیس: پی ٹی آئی ووٹر کی مقدمے میں فریق بننے کی درخواست

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی کی ووٹر نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر دی۔

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اقرا مبارک کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انتخابی نشان چھیننے جانے سے پارٹی کا کوئی نقصان نہیں ہوا، اقرا مبارک نے تحریک انصاف کا چیئرمین بننے کی بھی استدعا کی۔

درخواست گزار  نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی ووٹر ہوں، حامدرضا کو گزشتہ انتخابات میں ووٹ اور سپورٹ کیا، انتخابات میں حلقہ این اے 104 سے چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزد کردہ تحریک انصاف کی امیدوار تھی، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ماضی میں تبدیل ہوتا رہا، انتخابی نشان اہم نہیں بلکہ پارٹی کی رکنیت اہم ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے امیدواروں کو دو پارٹیوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی جو غیر قانونی ہے، بعد ازاں تحریک انصاف کے امیدواروں  نے بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اقرا مبارک نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ عدالت تحریک انصاف کے امیدواروں کے بیان حلفی، امیدواروں کی لسٹ کی طرف توجہ دے، عدالت سنی اتحاد کونسل کے انٹرا پارٹی انتخابات، تحریک انصاف کے امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بیان حلفی دیکھے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ووٹرز  نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن 41 تحریک انصاف کے امیدواروں نے ووٹرز کے ساتھ فراڈ کیا، 41 امیدواروں کو تحریک انصاف نے ٹکٹ دیا جو خود کو آزاد امیدوار ڈیکلیئر کر رہے، ووٹرز کے ساتھ دھوکا ہوا۔

اقرا مبارک نے اپنی درخواست میں سوال کیا کہ حامد رضا کیا دو پارٹیوں کے رکن ہو سکتے؟ حامد رضا کے استعفیٰ دینے پر انتخابات کے دوران سنی اتحاد کونسل کا چیئرمین کون تھا؟ حامد رضا کا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو ملا؟ نئے چیئرمین کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے؟ سنی اتحاد کونسل نے آج تک کتنے انٹرا پارٹی انتخابات کروائے ہیں؟۔

درخواست گزار نے سوال کیا کہ میں نے تحریک انصاف کی کارکن ہونے کے ناطے مخصوص نشستوں کے لیے لسٹ فراہم کی تھی، ضروری نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درج کردہ لسٹ ہی تسلیم کی جائے، تحریک انصاف کا کوئی چیئرمین انٹر پارٹی انتخابات سے منتخب نہیں ہوا، سپریم کورٹ اجازت دے اور بطور عارضی چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کرنے کی اجازت دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے