اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی پہلی فتح ، جاپان کو 1-2 سے شکست

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(ویب ڈیسک ) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے شہر ہولن بیئر میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح حاصل کی۔

گرین شرٹس کی جانب سے ندیم احمد نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم جاپان نے دوسرے کوارٹر میں میچ برابر کر دیا۔

دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں سفیان خان نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

اس سے قبل قومی ٹیم ایونٹ میں ابتدائی دو میچز ڈرا کر سکی تھی، پاکستان نے پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے خلاف مقابلہ 2-2 سے جبکہ ملائیشیا کے خلاف میچ بھی 2-2 سے برابر کیا تھا۔

پاکستان پول کا اپنا آخری میچ 14 ستمبر 2024 کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 12 بجے روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2024 کے سیمی فائنل 16 ستمبر اور فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے