اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک ملتوی

11 Sep 2024
11 Sep 2024

(ویب ڈیسک) قومی مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیئے گئے۔

سہ روزہ میچز کا سلسلہ منگل سے شروع ہونا تھا، ون ڈے کپ کے مقابلے 14 ستمبر سے شیڈول تھے۔

بورڈ اعلامیے کے مطابق ناگزیر حالات کی وجہ سے ایونٹس کو ملتوی کر دیا گیا ہے، دونوں ٹورنامنٹس کا نیا شیڈول بعد میں شیئر کیا جائے گا۔

کراچی میں سہ روزہ قومی انڈر19 کرکٹ چیمپئن شپ کے گروپ اے میں کراچی وائٹس اور فاٹا کی ٹیمیں اوول گراؤنڈ، نیشنل سٹیڈیم پر اتر گئی تھیں، اسی طرح یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس پر ملتان اور کوئٹہ کے درمیان پہلے دن کا کھیل ہوا۔

سٹیٹ بینک گراؤنڈ پراسلام آباد اور لاڑکانہ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، گروپ بی میں رسالپور میں کراچی بلدوز اور لاہور بلدوز صف آرا ہوئیں، اسی طرح ملک کے دیگر مقامات پر بھی پہلے دن کا کھیل ہوا بعدازاں اچانک ایونٹ کے التوا پر کھلاڑی اور آفیشلز حیران رہ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے