اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

منشیات سمگلنگ، بڑھتے کیسز بڑا معاشی چیلنج ہے: ڈائریکٹر اے این ایف

09 Sep 2024
09 Sep 2024

(لاہور نیوز) ڈائریکٹراے این ایف سید سجیل حیدر نے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال، سمگلنگ اور کیسز میں اضافہ معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

اسلام آباد میں ڈائریکٹر اے این ایف سید سجیل حیدر  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ والدین، اساتذہ، طلبا، میڈیا سمیت تمام سماجی کارکنان مہم میں تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات ہمارے معاشرے کے لیے بڑا چیلنج ہے، پاکستان منشیات کے پھیلاؤ سےشدید متاثر ہے، ہمسایہ ملک میں پوست کی کاشت میں کمی آئی، ہمسایہ ملک میں سنتھیٹک ڈرگ کی پیداوار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

سجیل حیدر کا کہنا تھا کہ منشیات کے استعمال، سمگلنگ اور کیسز میں اضافہ معاشرے کے لیے المیہ ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام اولین ترجیح ہے، پاکستان 2001  سے منشیات کی کاشت سے پاک ملک  کے طور پر اپنا سٹیٹس برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹر اے این ایف نے کہا کہ خواتین اور بچوں کا بطورآلہ کار استعمال ایک سنگین خطرہ ہے، انسداد منشیات کے لیے اے این ایف کی کارروائیاں جاری ہیں، منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا، اے این ایف نے مہم کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے