اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انڈیا سے مذاکرات نہیں کرینگے، کشمیر کا مقدمہ انٹرنیشنل فورم پر لانا چاہئے، مشعال ملک

09 Sep 2024
09 Sep 2024

(لاہور نیوز) چیئر پرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن و حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ انڈیا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کریں گے کشمیر کا مقدمہ انٹرنیشنل فورم پر لانا چاہیے۔

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے امور کشمیر کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ آج کشمیر کمیٹی کا دوسرا اجلاس تھا، ایک کمیٹی ہیومن اور ایک لاء کے اوپر بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی قیادت اس وقت جیلوں میں ہے یا قتل کر دیا گیا ہے، ہماری قیادت اور نوجوان اس وقت گرفتار ہیں، ہم اپنی حریت قیادت کے ساتھ ہیں، میڈیا بڑھ چڑھ کر انڈیا کو ایکسپوز کرے، تمام گرفتار قیادت اور نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔

مشعال ملک نے کہا کہ یو کے میں بہت سے کشمیریوں  نے الیکشن جیتے ہیں، ہم یوتھ کو ایجوکیٹ کر رہے ہیں، ہم سب متفق ہونگے تو کشمیر آزاد ہو گا، یاسین ملک کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم  15 ستمبر کو کیس کی سماعت ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے