اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دشمن کے حملے ناکام بنانے میں پاک فضائیہ کا کردار یاد رکھا جائے گا: محسن نقوی

07 Sep 2024
07 Sep 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن کے حملے کو ناکام بنانے میں پاک فضائیہ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی فضائی حدود کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فضائیہ نے کم وسائل کے باوجود جنگ ستمبر میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے 1965ء کی جنگ میں فضاؤں میں مکمل حکمرانی قائم کی، ایم ایم عالم  نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے تاریخ رقم کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 7 ستمبر کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کی فضائی طاقت کا غرور ملیامیٹ کر دیا، پاکستان کے شاہینوں نے جرأت، شجاعت اور بہادری کی داستانیں رقم کیں، 7 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات و لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاک فضائیہ کے شہداء کی بہادری اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، دشمن کے حملے کو ناکام بنانے میں پاک فضائیہ کا کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے