06 Sep 2024
(لاہور نیوز) جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں یوم دفاع اور شہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب میں شریک ہیں، تقریب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سمیت دیگر حکومتی شخصیات، عسکری حکام اور شہدا کی فیملیز نے شرکت کی۔
وزیر اعظم نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر پھول رکھے جبکہ یوم دفاع اور شہدا سے متعلق تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔