(لاہور نیوز ) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے جلسے کا تھیم مینڈیٹ چوروں کو بھگانا ہے۔
اسلام آباد میں شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو واپس لانا ہے، یہ پر امن جلسہ ہو گا پورے پاکستان کو دعوت دیتا ہوں۔
دوسری جانب شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان ہمیشہ ملک و عوام کے مفاد اور تحفظ کے لیے قانون سازی کرتی ہے، موجودہ اور پی ڈی ایم حکومت نے قوانین بنائے مخصوص ٹولے کو فائدہ دینے کے لیے بنائے، ججز کی تعداد بڑھانا، جلسوں کو روکنا ہو سب کے لیے پارلیمان کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیب کا کالا قانون ہے، چور لٹیرے باہر پھر رہے ہیں، پرامن احتجاج کرنے والے کو 3 سال سزا ہو گی، یہ جمہوریت سے دشمنی ہے، یہ جمہوریت کیخلاف ہے، عوام دیکھ رہے ہیں کہ اس قانون سازی میں حصہ دار کو تاریخ انہیں سیاہ حروف میں لکھے گی۔